ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: بس میں سفر کے دوران مسافر پر حملہ کے 3 ملزمین گرفتار 

بنٹوال: بس میں سفر کے دوران مسافر پر حملہ کے 3 ملزمین گرفتار 

Fri, 16 Dec 2022 20:23:39    S.O. News Service

بنٹوال،16؍ دسمبر (ایس او نیوز) دو دن پہلے بس میں سفر کے دوران اسحاق نامی میستری پر جو حملہ کیا گیا تھا اس معاملے میں پولیس نے اب 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت منوہر، چیتن اور کشور کے طور پر کی گئی ہے۔
    
اسحاق کا کہنا ہے کہ کھچاکھچ بھری ہوئی بس میں سیٹ پر بیٹھے ہوئے اسحاق نے پاس میں کھڑی ایک اسکولی طالبہ کا بیگ سنبھالا تھا ۔ مگر بس کنڈکٹر اور دوسرے مسافر نے اس کے ساتھ جھگڑا شروع کیا کہ وہ لڑکیوں کو ہراساں کر رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ چار پانچ نوجوانوں کی ایک ٹولی نے موقع پر پہنچ کر اسحاق کو زبردستی بس سے اتارا اور آٹو رکشہ میں رائی نامی مقام پر لے گئے سنسان علاقے میں ایک درخت سے باندھ کر بری طرح پیٹائی کی ۔ اور پھر اس کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔
    
پہلے تو پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کیس درج نہیں کیا مگر بری طرح زخمی اسحاق کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے اور پھر اسے علاج  کے لئے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیے جانے کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا اور ملزمین کو گرفتار کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔


Share: